• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’کپتان چپل‘ بنانے والے نور دین کو بھی صدارتی ایوارڈمل گیا

’کپتان چپل‘ بنانے والے نور دین کو بھی صدارتی ایوارڈمل گیا

’’ کپتان چپل ‘‘بنانے والے نور دین الیاس کو بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا۔
گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جس میں بیوروکریٹس، ڈاکٹرز اور پروفیسرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔
وہیں چپل سازی کے کاروبار سے وابستہ نوردین الیاس کو بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
نوردین الیاس کپتان چپل بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
نوردین چاچا نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو کپتان چپل کا تحفہ بھی دیا تھا۔ نوردین چاچا نے قیدی نمبر 804 کے نام سے بھی چپل بنائی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply