پنجاب میں کس وزیرکے پاس کونسا محکمہ ہوگا ؟

پنجاب میں کس وزیرکے پاس کونسا محکمہ ہوگا؟ سرکاری طور پر محکموں کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق مریم اورنگزیب سینئر وزیر ہوں گی،انہیں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،جنگلات،ماحولیات کے محکمے دئیے گئے ہیں۔ کاظم پیرزادہ کو اریگیشن،عظمی بخاری کو اطلاعات و نشریات،رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن،خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ،خواجہ سلمان نصیررفیق کو سپیشلایزڈ ہیلتھ اور عاشق کرمانی زراعت،خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق،رامیش اروڑہ اقلیتی امور،فیصل کھوکھر اسپورٹس،ذیشان رفیق بلدیات،سہیل بھرت مواصلات اور چودھری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری کے محکمے الاٹ کئے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کےمحکمے دئیے گئے ہیں ۔مجتبی شجاع کو خزانہ اور سہیل شوکت کو سوشل ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے۔وزراء کے محکموں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply