پنجاب کی 18رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

پنجاب کی 18رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کےمطابق تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھیں،

مریم اورنگزیب،عظمیٰ بخاری، رمیش سنگھ، خواجہ عمران نذیر پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے ۔خواجہ سلیمان رفیق، شیر علی گور چانی، شافع حسین، بلال یاسین ، طاہر سندھو،رانا سکندر،عاشق کرمانی، ذیشان رفیق، بلال اکبر، صہیب برتھ نے بھی حلف اٹھالیا ۔ سہیل شوکت بٹ،مجتبیٰ شجاع الرحمان بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے ۔قبل ازیں پنجاب کا بینہ کا نو ٹیفکیشن چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے جاری کیا،نوٹیفکیشن میں اٹھارہ وزرا شامل تھے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تقریب حلف برداری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے حلف اٹھانے والے وزراء کو مبارکباد دی ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے نئی کابینہ کے ارکان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی نئی کابینہ سے عوام کو بہت توقعات ہے،انشاء اللہ عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے۔میں اورمیری ٹیم آج کے دن سے عوام کی خدمت کا عہد کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply