• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کرائسٹ چرچ میں دہشگردی:کیویزاور بنگلہ دیش کیخلاف تیسرا ٹیسٹ منسوخ

کرائسٹ چرچ میں دہشگردی:کیویزاور بنگلہ دیش کیخلاف تیسرا ٹیسٹ منسوخ

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2مساجد پردہشتگردی کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا تیسرا ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا۔

ٹیسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے کرکٹ بورڈز نے مشترکہ طور پرکیا ۔

دونوں ممالک کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے ہیگلے اوول میں کھیلا جانا تھا۔

نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم مسجد پر ہونے والی فائرنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی تھی۔

بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نماز جمعہ ادا کرنے کیلئےمسجد کے باہربس میں موجود تھےکہ وہاں دہشتگردی کا واقعہ پیش آگیا،بنگلا دیشی کھلاڑی ہیگلے پارک سے ہوتے ہوئے بحفاظت ہوٹل پہنچ گئے۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے ٹوئیٹ کیا کہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس واقعے میں محفوظ رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سابق کپتان مشفق الرحیم نےٹوئیٹ کیا کہ ہم بہت خوش قسمت رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں محفوظ رکھا، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایسا دوبارہ ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply