پینٹاگون اڑن طشتریوں سے متعلق وضاحت دینے سے قاصر

امریکہ کے ادارے پینٹاگون نے اڑن طشتریوں سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے پاس نامعلوم اڑن طشتریوں کی کوئی وضاحت نہیں ہے جنھیں فوجی پائلٹوں نے دیکھا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2004 سے اب تک خلا میں 144 نامعلوم چیزیں اڑتی ہوئی دیکھی گئی ہیں تاہم پینٹاگون کسی ایک کے بارے میں وضاحت دینے سے قاصر ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے اس رپورٹ کا مطالبہ اس وقت کیا گیا تھا جب امریکی فوج نے آسمان میں کئی اشیا کو حرکت کرتے دیکھنے کے متعدد واقعات کی اطلاع دی۔

اس کے بعد پینٹاگون نے ان رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے گذشتہ برس اگست میں ایک ٹاسک فورس قائم کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پینٹاگون نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آسمان پر نظر آنے والی 144 اشیا سامنے آئی ہیں انہیں کسی خاص وضاحت سے منسوب کرنے کے لیے ہمارے پاس ٹھوس معلومات کا فقدان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply