• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سندھ رجمنٹ کے نیو کرنل انچیف بن گئے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سندھ رجمنٹ کے نیو کرنل انچیف بن گئے

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو سندھ رجمنٹ کا نیو کرنل انچیف بنا دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے کرنل ان چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کرنل کمانڈنٹ سندھ رجمنٹ کے بیجز لگانے کی پروقار تقریب حیدرآباد میں ہوئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے دونوں افسران کو بیجز لگائے۔

جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ کے دوسرے نیو کرنل انچیف مقرر ہوئے ہیں جبکہ کور کمانڈر کراچی اور کور کمانڈر راولپنڈی نے جنرل ندیم رضا کو بیج لگایا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی کرنل کمانڈنٹ سندھ رجمنٹ کے بیجز لگائے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سندھ رجمنٹ کے تیرہویں کرنل کمانڈنٹ ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے یادگار شہداء پرحاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ مسلح افواج کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور جوش و جذبہ اور عزم چاہیے۔

جنرل ندیم رضا نے جنگ اور امن میں انفینٹری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسر اور جوان پوری دلجمعی سے اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھاریں کیونکہ پروفیشنل مہارت کا حامل جوان ہر چیلنج سے بہتر انداز میں نبردآزما ہو سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تقریب میں سندھ رجمنٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ سینٹر آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply