امریکی تاریخ کے بدترین طوفانی بگولے، 84 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکہ میں تاریخ کے بدترین طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی اور 84 افراد کو زندگی گل کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی تاریخ میں آنے والے بدترین طوفانی بگولے نے 6 ریاستوں میں تباہی مچا دی اور مختلف حادثات میں 84 افراد ہلاک ہو گئے۔ طوفانی بگولے کے باعث کئی گھر اور علاقے تباہ ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق طوفانی بگولے اتنے شدید تھے کہ راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کر دیا۔ 6 ریاستوں میں اتنی تباہی ہوئی کہ گھر، اسکول، شاپنگ سینٹرز، فیکٹریاں، اسپتال کچھ نہ بچا۔

متعدد گاڑیاں عمارتوں کے ملبے تلے دب گئیں اور درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے۔ طوفانی بگولوں کے باعث بجلی کے کھمبے گر گئے اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

امریکہ میں 30 سے زائد بگولوں نے زد میں آئی ہر شے ملیا میٹ کردی۔ امریکی ریاست کینٹکی کے شہر مے فیلڈ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 70 افراد ہلاک ہوئے اور صرف ایک فیکٹری کے ملبے سے 40افراد کو نکالا گیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی تاریخ کے بدترین طوفان سے ہونے والی تباہی ناقابل یقین ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیس ہیر نے 100 سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ ریاست میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply