ٹوئٹر پر بھی ایموجیز کی انٹری

ٹوئٹر میں فیس بک ری ایکشنز جیسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے، فیچر میں ٹوئٹس پر مختلف ایموجیز کے ذریعے صارفین اپنے تاثرات کا اظہار کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کو ہارٹ آئیکون کے ساتھ مزید 4 ایموجیز دستیاب ہوں گے۔ جن میں ٹیرز آف جوائے، تھنکنگ فیس، کلیپنگ ہینڈز اور کرائینگ فیس شامل ہیں۔

اس سے قبل ٹوئٹس پر ری ایکشن کا ایک ہی طریقہ ہارٹ لائیک ایموجی موجود ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بار ایسے ایموجی کو استعمال کیا جارہا ہے جو عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں۔ فیچر کی آزمائش صرف ترکی میں کی جارہی ہے۔

چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے انسٹا گرام جیسا نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں تصاویر اور ویڈیوز بڑے سائز میں نظر آئیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ اس سے قبل نیا فیچر متعارف کروایا تھا جس میں ٹوئٹرصارفین اپنے سبسکرائبرز کے لیے شیئر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کرسکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply