• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سوڈان میں جاری چھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد174ہوگئی

سوڈان میں جاری چھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد174ہوگئی

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اورپیراملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں174افرادہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سوڈانی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خرطوم میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 174 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ متعددافرادکے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ جھڑپوں کے پیش نظر طبی عملے کو زخمیوں تک پہنچنے میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے،فائرنگ اور دھماکوں سے طبی عملہ اورمریض ہسپتالوں میں محصور ہو کر رہ گیا ہے۔

جھڑپوں کے دوران سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں آگ بھڑک اُٹھی، آگ جہازوں کے ایندھن ٹینک میں لگی، امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب سفارتکاروں اور غیر ملکیوں کو خرطوم سے نکالنے کیلئے امریکی ثالثی میں کی گئی سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باغیوں کی جانب سے فوجی ہیڈ کوارٹر پر قبضے کی کوشش کیلئے کیے گئے حملے کو ناکام بنانے کیلئے سوڈانی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالخلافہ خرطوم میں فوجی ہیڈ کوارٹر اور مین ائیرپورٹ کے قریبی علاقوں میں بھاری بمباری اور فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فوج کے ایک دھڑے نے فوجی آمر کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply