دنیا میں بہت سے ایسی چیزیں ہیں جو ہمیں پریشان کرتی ہیں، یا اداس کرتی ہیں لیکن ڈنمارک کی ایک کاروباری کمپنی نے نئے اور منفرد طریقوں سے لوگوں کو خوش کرنے بلکہ ہنسنے پہ مجبور کردیا۔ واضح رہے کہ ڈنمارک دنیا کا دوسرا خوش ترین ملک مانا جاتا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ لوگ یہاں پر نئے نئے طریقوں سے دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اسی طرح، ایک دکان نے نیا اور منفرد طریقہ نکالا ہے جس سے آپ ہنسے بغیر دکان کے اندر داخل ہی نہیں ہوسکتے۔ سنجیدہ شکل والے لوگ اس وقت تک دروازے کے باہر کھڑے رہتے ہیں جب تک وہ دکان کے دروازے کو دیکھ کر نہیں مسکراتے۔ دکان کے باہر، ایک سکرین لگی ہے جس پر ایک شکل بنی ہے۔ اور اس شکل پہ پہلے اداسی کے تاثرات ہوتے ہیں۔ جب کوئی مسکراتا ہے تو وہ بھی شکل بھی مسکراتی ہے، یوں دکان کے دروازے صارف پر کھل جاتے ہیں۔ ان مشکل حالات میں، جب دنیا میں بہت سے لوگ کسی نہ کسی بات پر پریشان ہیں، ایسی معمولی آئیڈیاز انسان کو زندگی بخش دیتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں