• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے اقوام متحدہ کی آفر مسترد کردی

سابق جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے اقوام متحدہ کی آفر مسترد کردی

(نامہ نگار/مترجم:نسرین غوری)سابق جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے کی آفر رد کردی ہے، ان کے دفتر نے بدھ کو یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سولہ سال اقتدار میں رہنے کے بعد اب ریٹائرمنٹ سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ سیکریٹری جنر ل انتونیو  نے پچھلے سال عالمی وباء پھیلنے کے بعد اینجلا مرکل کو عمومی ایجنڈے کے مشاورتی پینل کی سربراہی کے لیے درخواست کی تھی ۔
اینجلا مرکل کے ترجمان نے میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسز مرکل نے پچھلے ہفتے سیکریٹری جنرل سے بات کی ، ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ وہ یہ آفر قبول نہیں کر رہیں۔ سڑسٹھ سالا اینجلا مرکل پچھلے ماہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوئی ہیں ۔ ان کے بعد سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اولاف شلز ، گرینز اور کاروباری رحجان رکھنے والے فری ڈیموکریٹک کے سہ طرفہ تعاون سے چانسلر بنے ہیں ۔
اس بات پر بہت سی آراء ہونے کے باوجود کہ اینجلا مرکل سبکدوشی کے بعد کیا کریں گی، ان کی جانب سے مسلسل خاموشی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ کتابوں کے ساتھ آرام دہ زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ لیکن ان کی قدیم ساتھی بیٹ بیومن نے بتا کہ وہ اینجلا مرکل کی سیاسی یادداشتوں پر کام کر رہی ہیں ان کے خیال میں اس پروجیکٹ پر دو سے تین سال کا عرصہ لگے گا۔ تیس سال بطور ممبر پارلیمنٹ خدمات انجام دینے کے بعد انجلا مرکل کو ابھی بھی سرکاری دفتر کی سہولت حاصل ہے۔
خلیج ٹائمز:

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply