• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غزہ : شہید ہونیوالے فلسطینوں کی تعداد 34ہزار سے متجاوز

غزہ : شہید ہونیوالے فلسطینوں کی تعداد 34ہزار سے متجاوز

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں، شہید فلسطینیوں کی تعداد34ہزار سے تجاوز کر گئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خون آشام اسرائیلی فوج نے غزہ میں 5 حملے کر کے مزید 43 فلسطینیوں کو شہید اور 64 کو زخمی کر دیا۔
سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحانہ حملوں میں 34 ہزار 305 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 293 دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے غزہ کے اسپتالوں میں نصب جنریٹروں کےلئے جلد ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔
وزارت صحت نے سیوریج کا پانی کھڑے ہونے کے باعث تعفن اور خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply