خان پور ڈیم میں کشتی الٹ گئی

اسلام آباد: خان پور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، کشتی میں 34 افراد سوار تھے۔

خان پور ڈیم میں سیر کے لیے گئے اسکول کے بچوں کی کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں بچوں اور اساتذہ سمیت 34 افراد سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ڈوبنے والے طلبا اور اساتذہ سمیت 33 افراد کو زندہ نکال لیا تاہم ایک ٹیچر جاں بحق ہو گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی اسکول کے بچے پکنک منانے کے لیے خانپور ڈیم آئے تھے کہ اچانک ان کی کشتی ڈوب گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچوں واساتذہ کو ریسکیو کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply