• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن 2024،نوازشریف،مریم، آصف زرداری کامیاب،سراج الحق ہار گئے

الیکشن 2024،نوازشریف،مریم، آصف زرداری کامیاب،سراج الحق ہار گئے

ملک بھر میں عام انتخابات میں پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 104 قومی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اب تک موصول ہونے والے قومی اسمبلی کے 106 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 30 ، آزاد امیدوار 48، پیپلز پارٹی 23، جے یو آئی ایک، مسلم لیگ ق ایک اور متحدہ قومی مومنٹ ایک نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 130 میں نوازشریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ یاسمین راشد نے تگڑا مقابلہ کرتے ہوئے ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ حاصل کیئے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے119: مریم نواز کامیاب

مریم نوازشریف نے حلقہ این اے 119 میں 83 ہزار 855 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد میدوار شہزاد فاروق 68 ہزار 376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 123 سے شہبازشریف کامیاب
این اے 123 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہبازشریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 118 سے حمزہ شہباز کامیاب قرار

لاہور کے حلقہ این اے 118 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزادامیدوار عالیہ حمزہ ایک لاکھ 803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 127: عطا تارڑ کامیاب، بلاول کو شکست

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عطا تارڑ نے 98 ہزار 210 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس نے تگڑا مقابلہ کرتے ہوئے 82 ہزار 230 ووٹ لیے لیکن دوسرے نمبر پر رہے ۔تاہم بلاول بھٹو زرداری محض 15 ہزار 5 ووٹ ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

این اے 67
این اے 167 بہاولپور 4 کے تمام 301 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد عثمان اویسی 78970 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن 42500 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 135
این اے135 اوکاڑہ1 کے تمام370 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ندیم عباس ربیرہ 107862 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔آزادامیدوار ملک محمداکرم بھٹی 90443 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 58
این اے 58 چکوال سے ن لیگ نے میدان مار لیا۔ این اے 58 چکوال کے 459 تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن ليگ کے میجر (ر)طاہر اقبال 115974 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے ایاز امیر 102537 ووٹ حاصل کرسکے۔
این اے 55
این اے 55 راولپنڈی کے تمام 311 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک ابرار احمد 78542 ووٹ لے کر جیت گئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 49

این اے49 اٹک کے تمام 461 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد ایک لاکھ 19 ہزار 727 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار طاہر صادق ایک لاکھ 10 ہزار 230 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

این اے 124

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے رانا مبشر اقبال 55387 لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو 43594 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 155

مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ ایک لاکھ 17 ہزار 671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ نے جہانگیر ترین کو 46543 ووٹ سے شکست دی۔

این اے 56 سے حنيف عباسی کامیاب

این اے 56 راولپنڈی 5 کے تمام 371 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حنيف عباسی 96649 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 47 سے طارق فضل چوہدری کامیاب

این اے 47 آئی سی ٹی 2 کے تمام387 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 124

این اے 124 سے مسلم لیگ ن کے مبشر اقبال نے 55 ہزار 387 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو 43 ہزار 594 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 120

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے ایاز صادق 68 ہزار 146 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آ زاد امیدوار 49 ہزار 222 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 48 اسلام آباد

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 اسلام آباد سے ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار راجہ خرم نواز 69 ہزار 699 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ علی بخاری59 ہزار 851 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 202

این اے 202 خیرپور 1 سے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ جیت گئیں۔ تمام 305 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نفیسہ شاہ 121756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 26745 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 217

این اے 217 ٹنڈو اللہ یار کے تمام 331 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے تحت پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115000 ووٹ لے کر جیت گئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی راحیلہ مگسی 69900 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 199

این اے 199 گھوٹکی 2 کے تمام 365 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجےکے مطابق پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 151

این اے 151 کے 281 پولنگ سٹیشنز کا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید موسیٰ گیلانی 79080 ووٹ لے کر کامیاب قرار پارئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار مہربانو قریشی 71 ہزار 649 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 201

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق این اے 201 سکھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ ایک لاکھ 20 ہزار 219 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی ایف کے محمد صالح 53 ہزار 302 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 217

این اے 217 ٹنڈو اللہ یار کے تمام 331 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے تحت پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115000 ووٹ لے کر جیت گئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی راحیلہ مگسی 69900 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 199

این اے 199 گھوٹکی 2 کے تمام 365 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجےکے مطابق پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 151

این اے 151 کے 281 پولنگ سٹیشنز کا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید موسیٰ گیلانی 79080 ووٹ لے کر کامیاب قرار پارئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار مہربانو قریشی 71 ہزار 649 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 201

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق این اے 201 سکھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ ایک لاکھ 20 ہزار 219 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی ایف کے محمد صالح 53 ہزار 302 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 148 سے یوسف رضا گیلانی کامیاب

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 سے میدان مار لیا ہے ۔ یوسف رضا گیلانی نے 92 ہزار 327 ووٹ حاصل کیے ، دوسرے نمبر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ بیرسٹر تیمور 73 ہزار 219 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے احمد حسن ڈیہڑ 63 ہزار 115 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 207، آصف زرداری کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے آصف زرداری نے 89 ہزار 703 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند بلوچ 39 ہزار 546 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔

این اے 3

این اے 3 سوات کے تمام 309 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلیم رحمان 81411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم ليگ ن کے واجد علی خان 27861 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 13

این اے 13 بٹگرام کے تمام 278 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد نواز خان 24686 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ راہ حق پارٹی کےعطا محمد 18130 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 17

این اے17 ایبٹ آباد2 کے تمام 324 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 97177 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔مسلم ليگ ن کے محبت خان اعوان 44522 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 30

این اے 30 پشاور کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے267 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان کامیاب قرار پائیں۔ شاندانہ گلزار 78971 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جب کہ جمعیت علماء اسلام کے ناصر خان 20950 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 121

این اے 121 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78803 ووٹ کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70597 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 149

این اے 149 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر ایک لاکھ 43 ہزار 613 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جہانگیر خان ترین 50 ہزار 166 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 81

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری بلال اعجاز ایک لاکھ 13 ہزار 558 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اظہر قیوم ناہر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے کڑا مقابلہ کرتے ہوئے 95 ہزار 479 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

این اے 182

این اے 182 کے تمام 338 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق آزاد امیدوار اویس حیدر جھکڑ ایک لاکھ 9 ہزار 751 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد ثقلین بخاری 78 ہزار 6 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

صوابی. این اے 19

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اسد قیصر 115635 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار مولانا فضل علی حقانی 45567 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے ۔

این اے122، سعد رفیق کو شکست

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 122 سے سردار لطیف خان کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ ہی لینے میں کامیاب ہوئے ۔

این اے 90

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 90 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عمیر خان نیازی ایک لاکھ 79 ہزار 820 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے عمیر حیات روکھڑی51 ہزار 223 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 6میں امیر جماعت اسلامی کو اپ سیٹ شکست

Advertisements
julia rana solicitors

لوئر دیر کے حلقہ این اے 6 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار محمد بشیر خان 76259 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 52 ہزار 545 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply