بیوی کی تصویر بنانے والے شوہر کو 5 ہزار درہم جرمانہ

دبئی: متحدہ عرب امارات میں شوہر کو اپنی اہلیہ کی تصویر بنانے پر 5 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر بغیر کسی وجہ کے بھی کیمرے کے ذریعے ان کی تصویریں بناتے رہتے ہیں۔

خاتون نے کہا کہ میرے شوہر اس بات کا بھی خیال نہیں رکھتے کہ میں کس وقت کس حالت میں ہوں وہ نامناسب حالت میں بھی تصویر بنا لیتے ہیں جس سے انہیں کئی بار منع کیا گیا ہے لیکن وہ باز نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیئے ہیں اور ان کے ذریعے بھی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرتے ہیں اور جب ان سے سختی سے بات کی گئی تو کہتے ہیں کہ گھر میں ملازموں کی نگرانی کے لیے کیمرے لگائے ہیں۔

مذکورہ خاتون کے شوہر نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ میرے اہلیہ سے ذاتی اختلافات ہیں لیکن وہ اس کو کوئی اور رخ دے رہے ہیں۔

انویسٹی گیشن نے ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ دی کہ شوہر نے موبائل کی میموری میں اپنی اہلیہ کی تصاویر محفوظ کی ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے خاتون کی طرف سے لگائے گئے الزامات درست ثابت ہونے پر شوہر کو 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply