عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھا گئے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 15 مانسہرہ تورغر سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان کامیاب ہو گئے ہیں۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان 51 ہزار 756 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیے گئے جبکہ آزاد امیدوار ذیشان رشید 47 ہزار 998 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ملتان کے حلقہ این اے 151 میں پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہربانو قریشی میں کانتے کا مقابلہ ہوا۔ تہام پیپلز پارٹی کے علی موسی گیلانی 79080ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 71ہزار 649ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان 72 ہزار 519 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ این اے 117 سے آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر 31 ہزار 586 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 کا غیرحتمی نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی 96649 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیے گئے ہیں ۔
پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار ریاض خان نے 82613 ووٹ حاصل کئے۔
پیپلز پارٹی کی امیدوار سمیرا گل نے 4847 ووٹ حاصل کر سکیں ، شرجیل میر نے 1275 اور شیخ رشید نے 5725 ووٹ حاصل کیے
این اے 95، فارم 47 جاری کر دیا گیا ہے۔آزاد امیدوار علی افضل ساہی نے 144761 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کر لی۔

فیصل آباد سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار آزاد علی تبسم نے 93938 ووٹ حاصل کیے ہیں
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں