• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری

عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، جنرل سیکریٹری اسد عمر اور ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز کے تحت تینوں رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے جلسوں اور انٹرویوز میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپر الزامات عائد کیے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نوٹسز کے تحت یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسد عمر اور فواد چودھری نے بھی الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پرالزامات عائد کیے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply