کیا تخت لاہور ن لیگ کا ہی رہے گا؟

تخت لاہورپر کس کاراج،ن لیگ اورآزادامیدوارکتنی نشستوں پرکامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق عام انتخابات 2024 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق لاہورکے30صوبائی حلقوں میں سے9نشستوں پرنتائج جاری کردئیےگئے،جس میں مسلم لیگ(ن)نےسات حلقوں میں میدان مارلیاجبکہ دونشستوں پرتحریک انصاف کےحمایت یافتہ آزادامیدواربھی جیت گئے۔
صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف نےپی پی 158سےمیدان مارلیا،مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزرمریم نوازپی پی159سےفاتح قرارپائیں،پی پی 153سےخواجہ سلمان رفیق نےجیت اپنےنام کی۔
لیگی ر ہنماملک اسدکھوکھرنےپی پی160سےمیدان مارلیا،جبکہ پی پی 152سےلیگی امیدوارملک وحیدنےفتح سمیٹی،پی پی150سےخواجہ عمران نذیرکامیاب قرارپائے۔پی پی151ن لیگ کےسہیل شوکت بٹ نےجیت اپنےنام کی۔
جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کےحمایت یافتہ دوآزادامیدواروں نےبھی کامیابی حاصل کی، پی پی 171 سےآزاد امیدوار میاں اسلم اقبال نے مسلم لیگ(ن)کےمہراشتیاق کوشکست دےکرفتح حاصل کی،پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزادامیدوارمصباح واجدنےپی پی172میں ن لیگی امیدواررانامشہودکوشکست دےبڑااپ سیٹ کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply