اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم نے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ فیک نیوز جمہوریت کو درپیش ایک بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے وقت کی زندہ حقیقت ہے، موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سیلاب کی جس تباہی کا سامنا کر رہا ہے وہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھےاور اس آفت سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں