ملک بھر میں عام انتخابات2024 کیلئے پولنگ شروع

طویل انتظار کی گھڑیاں ختم،ملک بھر میں عام انتخابات2024 کیلئے پولنگ شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8بجے شروع ہوئی جو بغیر وقفہ کے شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔
اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کی نشستوں پر کل پانچ ہزار121،ر چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12695 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ملک میں کل 128,585,760 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
عام انتخابات کے لئے حساس اور انتہائی حساس قرار دینے والے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 46 ہزار 65 ہے، الیکشن کمیشن نے 27 ہزار 628 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 18 ہزار 437 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا۔
پنجاب میں 12 ہزار 580 پولنگ اسٹیشنز کو حساس 6 ہزار 40 کوانتہائی حساس قرار دیا جبکہ 32 ہزار 324 پولنگ اسٹیشز کو نارمل قرار دیا۔
اس کے علاوہ سندھ کے 6545 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 6524 کوانتہائی حساس قرار دیا جبکہ 5937 پولنگ اسٹیشنز نارمل ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 6166 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 4143 کوانتہائی حساس قرار دیا جبکہ 5388 پولنگ اسٹیشنز نارمل ہیں۔ بلوچستان میں کل 5ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 961 نارمل ہیں جبکہ 2337 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 1730 کوانتہائی حساس قرار دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم یا ووٹرز کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، انتخابی عمل تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہو گی، میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد رزلٹ نشر کر سکے گا۔
واضح طور پر بتانا ہو گا کہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، آر اوز پولنگ سٹیشنوں کا مکمل غیر حتمی نتیجہ جاری کریں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ ریٹرننگ افسران و پولیس ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی پابند ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی غیر قانونی تصور ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہو گئی ہیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گی ۔
ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ووٹرز کے پاس اصلی شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جا سکے گا۔ووٹرز پولنگ سٹیشن کی معلومات کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply