• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جزیلہ اسلم کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار کے طور پر تعیناتی

جزیلہ اسلم کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار کے طور پر تعیناتی

سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم سپریم کورٹ تعینات کی پہلی خاتون رجسٹرار تعینات ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری جزیلہ اسلم کی بطور رجسٹرار تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے سپرد کر دی ہیں۔ جزیلہ اسلم کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج سپریم کورٹ کے 29 چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے اور انہوں نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کو سماعت کے لیے کل مقرر کر دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply