گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 51 فیصد پاکستانیوں نے ذاتی معلومات ایپز کے ساتھ شیئر کرنے کے بعد اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے اس بارے میں لاعلمی ظاہر کی ہے جبکہ 35 فیصد نے بتایا ہے کہ وہ اس بارے میں آگاہ ہیں۔
ذاتی ڈیٹا کے استعمال سے متعلق لاعلم پاکستانیوں کی شرح عالمی اوسط سے 2 گنا زیادہ ہے، 39 ممالک میں 24 فیصد شہری موبائل ایپز کی جانب سے اپنے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں، البتہ دنیا کے دیگر ممالک کے برخلاف پاکستانیوں میں ذاتی معلومات کے غلط استعمال کی شکایت کم دکھائی دی اور دنیا کے 39 ممالک کی مجموعی اوسط یعنی 60 فیصد کے برعکس صرف 9 فیصد پاکستانیوں نے ڈیٹا کے غلط استعمال ہونے کا بتایا ہے۔
پاکستانیوں کی جانب سے جو شکایات سامنے آئی ہیں ان میں جعلی ای میلز کا آنا، کمپنیز کی جانب سے اسپام spam ای میل بھیجنا، بینک اکاؤنٹ، کریڈیٹ کارڈ اور ای میل ہیک ہونے جیسے شکایات منظرِ عام آئی ہیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں