• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ میں صدر پیوٹن کا انتہائی نا مناسب مجسمے کی تنصیب

برطانیہ میں صدر پیوٹن کا انتہائی نا مناسب مجسمے کی تنصیب

: برطانیہ کے بیل اینڈ گاؤں میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ’بیلنڈ آف دی ایئر‘ کے نام سے منسوب مجسمہ نصب کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ’بیلنڈ آف دی ایئر‘ کے نام سے منسوب مجسمہ نصب کیاگیا ہے ۔لفظ ‘Bellend’ انگریزی میں گالی ہے اور یہ کسی انتہائی گھٹیا یا حقیر فرد کی مخالفت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ مجسمہ جمعرات کو پیوٹن کے یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاج کے طور پر نصب کیا گیا تھا ۔ مجسمے میں صدر پیوٹن کے سر کو مردانہ عضو خاص کی طرح بنایا گیا ہے۔ مجسمے کے پاس انڈوں سے بھرا ایک کارٹن بھی رکھا گیا ہے تاکہ یہاں سے گزرنے والے لوگ مجسمے کو انڈے مار سکیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

احتجاج کے منتظم نے جو اپنا نام ظاہر کرنا چاہتا تھا بتایا ‘مجھے کسی کو بیلنڈ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازنا تھا اور میں نے سوچا کہ ایک ایسا شخص ہے جو عالمی سطح پر اس سال کا بیلنڈ رہا ہے اور وہ ولادیمیر پیوٹن ہے۔’ کوآرڈینیٹر نے کہا کہ وہ یوکرین کے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے چیریٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے مجسموں کے ایسے چھوٹے نمونے بنائیں گے اور انہیں بیچیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply