لاہور میں قائم 90 فیصد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

عام انتخابات 2024کیلئے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے لاہور کے 90 فیصد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دیئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق لاہور سے 44 حلقوں کے لیے کل 4ہزار403 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے ، 3540 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، 813 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دے دیئےگئے ہیں ، لاہور میں صرف 50 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دئیے گئےہیں ، حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ آرمی کے جوان بھی تعینات کیے جائیں گے ، تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، لاہور میں چودہ قومی اسمبلی اور 30صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر پولنگ ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply