• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان میں انسانی حقوق کمیشن سمیت 5 محکمے غیر ضروری قرار: حکام نے تحلیل کردیے

افغانستان میں انسانی حقوق کمیشن سمیت 5 محکمے غیر ضروری قرار: حکام نے تحلیل کردیے

کابل: افغانستان میں برسر اقتدار طالبان حکومت نے انسانی حقوق کمیشن سمیت پانچ دیگر محکمے غیر ضروری قرار دے کر تحلیل کرد یے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی اور این ڈی ٹی وی کے  مطابق افغان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا ہے کہ تحلیل شدہ محکمے غیر ضروری تھے، اس لیے تحلیل کرد یے گئے ہیں۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

انہوں نے کہا کہ قومی بجٹ صرف فعال اور نتیجہ خیز محکموں کے لیے ہے لیکن تحلیل شدہ محکموں کو ضرورت پڑنے پر آئندہ فعال بھی کیا جاسکتا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق تحلیل شدہ افغان محکموں میں انسانی حقوق کمیشن، قومی مفاہمتی کونسل، قومی سلامتی کونسل، آئین کے نفاذ کی نگرانی کے لیے آزاد کمیشن ولسی اور مشرانو جرگہ شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

افغانستان میں برسر اقتدار طالبان حکومت کی جانب سے یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے کہ جب ملک کو 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply