گریاں دل کی صحت کے لیے فائدہ مند

گریوں اور بیجوں میں پائے جانے والا پروٹین انسانی دل کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

لینڈا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ بہت زیادہ گوشت کھانے سے جسم میں جو پروٹین جاتا ہے، اس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، تاہم جو لوگ گریوں اور بیجوں کے ذریعے پروٹین استعمال کرتے ہیں، ان میں یہ خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق غذائی چربی امراض قلب یا خون کی شریانوں کے مسائل پر اثرات کرتی ہے، مگر پروٹین بھی اس حوالے سے اہم عنصر ثابت ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ان سچورٹیڈ فیٹ کی وجہ سے گریوں اور بیجوں کو اچھی چربی کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے، تاہم انہیں اچھے پروٹین کی کیٹیگری میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

لگ بھگ 81 ہزار مردوں اور خواتین پر ہونے والی تحقیق میں سامنے آنے والے شواہد سے جانا گیا کہ مختلف غذاﺅں میں موجود پروٹین کس طرح صحت پر اثرانداز ہوتا ہے۔

گوشت اور گریوں میں موجود پروٹین کا خون کی شریانوں کے مسائل سے تعلق کافی مضبوط تھا۔

محققین کا کہنا تھا کہ صحت بخش غذاﺅں کی حمایت پروٹین کے ذرائع کے حوالے سے کی جانی چاہئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گوشت کے ذریعے پروٹین کے حصول کو کم ترجیح جبکہ گریاں جیسے بادام، مونگ پھلی، پستہ، اخروٹ وغیرہ کا زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply