الیکشن 2024 کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان

8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے کی جانے والے ٹویٹ کے مطابق صوبے بھر میں6 سے 9 فروری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے،چھٹیوں کے بعد اسکول ریگولر اوقات پر کھلیں گے۔پنجاب حکومت کی جانب سے چھٹیوں کی باقاعدہ منظور ی دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل سردی کی شدت میں واضح کمی ہونے پر اسکول اوقات میں تبدیلی کرد ی گئی،اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروری تمام سکولز کے اوقات کار صبح 8:30 سے 2:30 تک ہوں گے، لڑکیوں کے سکولوں کی اوقات 8:15 سے 2:15 بجے تک ہوگا۔ ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ7:45 سے 12:15 تک جبکہ دوسری شفٹ میں 12:30 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کل سے سکول 8 بجے لگیں گے اور چھٹی اڑھائی بجے ہوگی۔جمعے کے روز اسکول کا وقت 8:30 بجے سے سوا 12 بج تک ہوگا۔واضح رہے ملک میں سردی کی شدید لہر کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے سکول اوقات میں تبدیلی کردی گئی تھی تاہم سردی کی شدت میں کمی کے باعث اسکول اوقات کو معمول کے مطابق لا یا گیا ہے۔

واضح رہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اعلان کیا تھاکہ موسم سرما کی جاری لہر کی وجہ سے اسکول 10 جنوری 2024 ء کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ 10 سے 22 جنوری تک، اسکول صبح 9:30 بجے شروع ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہاتھا کہ طلبہ وطالبات جیکٹس اور گرم کپڑے پہن کر سکول جائیں۔ 10 جنوری سے 22 جنوری تک سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے ہیں، سکول اب صبح ساڑھے نو بجے کھلیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply