• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ نے بھارت کو اربوں ڈالر کے ڈرونز کی فروخت روک دی

امریکہ نے بھارت کو اربوں ڈالر کے ڈرونز کی فروخت روک دی

امریکا نے ہندوستان کو ڈرون بیچنے سے انکار کردیا ہے اور بھارت کو تین ارب ڈالر مالیت کے ڈرونز کی فروخت روک دی ہے۔

امریکا نے ایم کیو نائن اے 31 سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرون بھارت کو دینے تھے۔

امریکا نے ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی مسترد کرتے ہوئے بھارت کو وارننگ جاری کی کہ گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش کی تحقیقات کروائی جائیں۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک مودی سرکار گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش کی مکمل تحقیقات نہیں کروائے گی، تب تک ہندوستان کو ڈرون نہیں بھیجے جائیں گے۔

اس تین بلین ڈالر کی خریداری میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے، جبکہ ہندوستانی فضائیہ اور فوج کو آٹھ آٹھ اسکائی گارڈین ڈرون ملنے تھے۔

خیال رہے کہ جون 2023 میں ہندوستان کی جانب سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، گرپتونت سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ پہلے ڈرون خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنوں کے قتل کی کوشش پر ڈرونز کی خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہوئی۔

خبر رساں ادارے ”دی وائر“ کے مطابق امریکی نمائندوں نے ڈرون کی فروخت کے لیے درکار قانونی کارروائی کو منجمد کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ نومبر 2023 میں ایک ہندوستانی ایجنٹ کو امریکی ایجنسی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا، جس نے گرپتونت سنگھ کے قتل میں ہندوستانی حکام کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply