نئے سال کی آمد پر افواج پاکستان کی جانب سے قوم کے نام یکجہتی کا پیغام جاری کیا گیا ہے، پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیا سال پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت ہمارا وطن پرامن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا ہے، انشااللہ 2019ء پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، متحد ہو کر کامیابیوں کو مزید مضبوط بنائیں گے، دعا ہے اللہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر انشااللہ کامیابیوں کو مستحکم کریں گے، پاکستان کے شہداء اور پرعزم پاکستانیوں کو سلام۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں