• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈالر 200 روپے سے نیچے آئے گا،آئی ایم ایف کو ڈیل کرنا میرا کام ہے، اسحاق ڈار

ڈالر 200 روپے سے نیچے آئے گا،آئی ایم ایف کو ڈیل کرنا میرا کام ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہینڈل کرنا میرا کام ہے مفتاح اسماعیل کا نہیں، آئی ایم ایف کو 25 سال سے ڈیل کررہا ہوں،ڈالر 200 روپے سے نیچے آئے گا، قیمتیں کم کرنے کے معاملے پر وزیراعظم کو بتایا تھا،آئی ایم ایف کو ڈیل کرنے کا پرانہ تجربہ ہے، ہم نے عوام کے اوپر سے بوجھ اتارا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیل سے متعلق عمران خان کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاقی دائرے میں رہیں۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ خاموش نہیں ہوئے تو آپ کی تمام چیزیں پبلک کردوں گا۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نہ ڈیل کی ہے اور نہ ہی کسی این آر او کا حصہ ہوں، میرے خلاف ایک بھی کیس نہیں
ہے، عمران خان کتنے ایماندار اور بہادر ہیں؟ مجھے سب پتہ ہے، این آر او عمران خان نے اپنی فیملی کو دیا ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، عمران خان وہ شخص ہے جو میرے دفتر کے باہر آدھا آدھا گھنٹہ کھڑا ہوا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لیے پہلے بھی اقدامات کیے، ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہے، ڈالر 200 روپے سے نیچے آئے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے لگ رہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں، ڈیل اور ڈھیل صرف عمران خان کی قسمت میں ہیں، عمران خان کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا، عمران خان نے ڈیل کے ذریعے الیکشن لڑا، عمران خان نے ڈیل کے تحت دھرنا دیا، 126 دن کا دھرنا دے کر اسلام آباد کو یرغمال کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان ڈیل کے ذریعے لانچ ہوئے اور ڈیل کے ذریعے وزیراعظم بنے، عمران خان جھوٹا اور بزدل شخص ہے، عمران خان کی وجہ سے سی پیک ایک سال کے لیے تاخیر ہوا۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply