• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مکہ میں دنیا کے بلند ترین مصلے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا

مکہ میں دنیا کے بلند ترین مصلے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا

سعودی عرب کے شہر مکہ میں دنیا کے بلند ترین معلق مصلیٰ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مصلیٰ 550 مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔ اس میں 520 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سبق ویب کے مطابق معلق مصلیٰ کی ایک خوبی یہ ہے کہ فجر کے بعد نمازی یہاں سے مکہ مکرمہ شہر پر طلوع ہوتے سورج کا منظر خاص روحانی ماحول میں دیکھ سکتے ہیں۔
یہاں سے مسجد الحرام، خانہ کعبہ اور مقدس مقامات صاف نظر آتے ہیں۔
یہ مسجد الحرام کے سامنے جبل عمر ہوٹل کی بالائی منزلوں میں شامل ہے۔ یہ جبل عمر ہوٹل کے دو ٹاورز کو جوڑنے والے پل کے دائرے میں آتا ہے۔
مصلیٰ سطح سمندر سے 483 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ داخلی راستے سے 179 میٹر اونچا ہے۔
معلق مصلیٰ کا ڈیزائن قدیم عرب ڈیزائن اور عصر حاضر کے فن تعمیر کا خوببصورت امتزاج ہے۔ عربی رسم الخط کی تحریروں نے اس کے وقار اور حسن کو دوبالا کردیا ہے۔ اسمائے حسنی خوبصورت رسم الخط میں تحریر ہیں جو عظیم اسلامی ورثے کا پتہ دے رہے ہیں۔
جبل عمر ڈیولپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین خالد العمودی کا کہنا ہے کہ’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں معلق مصلیٰ کے اندراج پر خوشی ہے۔‘
’یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہم زائرین کو منفرد تجربات سے متعارف کرانے کا جو عہد کیے ہوئے ہیں اس پر پورا اتر رہے ہیں۔‘

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply