پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ میرانےکہاہےکہ اگرمیں آج تک سنگل ہوں تویہ بھی میری ایک کامیابی ہےاوراپنےسنگل اسٹیٹس پربہت خوش ہوں۔
تفصیلا ت کےمطابق حال ہی میں اداکارہ میرانےسینئراداکارہ صاحبہ کےپوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں پراداکارہ سےمختلف پہلوپرسوال وجواب کیےگئے۔
اداکارہ سےسوال کیاگیاکہ اب تک شادی کیوں نہیں کی ،جس کےجواب میں میراکاکہناتھاکہ ایسا نہیں مجھے اب تک کوئی ایماندار یا سچا شخص اپنے لیے نہیں ملا بلکہ مجھ سے متعلق ایسی کئی باتیں ہیں جو لوگ نہیں جانتے، لوگ میری حقیقی شخصیت سے متعلق نہیں جانتے اور میں خود بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرناچاہتی ۔
میرا کا مزیدکہنا تھا کہ میں مداحوں کے سامنے جیسی ہوں وہ میری شخصیت کا ایک اینگل ہے، لوگوں کی جانب سے میرے لیے کیے جانے والے بر ے تبصرے، بری باتیں ان سب چیزوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم ساری زندگی سے یہ سب دیکھتے ہوئے آرہے ہیں۔
اپنےاوپرکی جانےوالی تنقیدکےبارےمیں اداکارہ کاکہناتھاکہ نہ میں ٹی وی دیکھتی ہوں، نہ میرے گھر اخبار آتا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا استعمال کرتی ہوں، میں زیادہ تر پاکستان سے باہر دبئی یا امریکا میں رہتی ہوں، میرے سارے دوست بھی پاکستانی نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہم ٹی وی ڈراموں کی باتیں ہی نہیں کرتے لیکن اگر کوئی جھوٹ بولے تو مجھے سخت چڑ ہونے لگتی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں