اسٹیٹ بنک میں بیل گھسنے سے لوگ خوفزدہ،دوڑیں لگ گئیں

بھارت کےاسٹیٹ بینک کی ایک برانچ میں بیل کی انٹری نےلوگوں کوحیران کردیا۔
تفصیلات کےمطابق بیل عمارت کے باہر دوسرے بیل سے ہونے والی لڑائی کے بعد بینک کے اندر داخل ہوگیا،بینک میں موجودلوگوں میں خوف پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں سڑکوں پر پھرنے والا بیل بدھ کو اچانک اسٹیٹ بینک کی ایک برانچ میں داخل ہوگیا۔ اس دوران بیل نے خوب آرام سے بینک کی برانچ کا جائزہ لیا اور وہاں ادھر ادھر گھومتا رہا۔
رپورٹ کےمطابق اس موقع پر بینک میں تھوڑی دیر کے لیے افرا تفری اور شور مچا، تاہم بیل نے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
بعدازاں سیکیورٹی گارڈ نے بیل کو ڈنڈے کی مدد سے وہاں سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔
برانچ منیجر کے مطابق دو بیل بینک کے باہر لڑ رہے تھے، اس دوران ایک بیل کے بھاگنے پر دوسرے نے اس کا پیچھا کیا اور بعدازاں دھکا دے کر اسے مزید برانچ کے دروازے کے قریب کردیا، واقعے کے وقت برانچ میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply