• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تمام سکول کالجز ہفتےکےروز بند رکھیں جائیں ؛لاہورہائیکورٹ کا حکم

تمام سکول کالجز ہفتےکےروز بند رکھیں جائیں ؛لاہورہائیکورٹ کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ سے تدارک کے حوالے سے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ تمام سکول کالجز کو ہفتے کے روز بند رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہدکریم نےکی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ کیا حکومت کے پاس صرف یہ حل ہے کہ پورے پنجاب میں چھٹیاں کردیں،کمشنر لاہور یہاں آکر باتیں کرتے ہیں مگر کارکردگی کچھ نہیں ہے،حالات خراب ہورہے ہیں مختلف علاقوں سے ویڈیوز آرہی ہیں، شیخو پورہ ،حافظ آباد گوجرانولہ کے ڈپٹی کمشنر کا تبادلے کریں،ان افسران کو توہین عدالت کے نوٹسز بھی جاری کر رہا ہوں ،ہفتے کے روز تمام سرکاری سعت پرائیوٹ سکولز اور کالجز بند کریں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہفتے میں دو روز ورک فارم ہوم کی پالیسی پر عمل کرائیں،لاہور کے دل میں ٹائر جلا کر برا حال کیا گیا ہے،ڈی۔ جی انوائرمنٹ کو فوری طور پر تبدیل کریں،آپ نے چھٹی لی ہے تو اب خود چھٹی پر چلیں جائیں گھروں میں بیٹھ کر انجوائے کریں۔

وکیل نے کہا کہ پانچ تھانوں کی حدود سے لاکھوں ٹن ٹائر برآمد ہوئے ہیں،چیف سیکرٹری نے کیا کرنا ہے وہ خود سوئے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ سب سے زیادہ سموگ گاڑیوں کے دھوئے سے آتی ہے،سائیکلنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دیں،تمام سکول کالجز کو ہفتے کے روز بند رکھا جائے ،چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ ممبر جوڈیشل واٹر کمشن کی میٹینگ کروائی جائے،دفاتر میں ہفتے میں دو روز ورک فروم ہوم کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے مزید ریمارکس دیئے کہ ممبر کمیشن چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ میٹینگ کریں،ممبر کمیشن اس میٹینگ میں عدالتی احکامات کے بارے میں چیف سیکرٹری کو آگاہ کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply