20 اپریل کو رواں سال کا پہلا سورج گرہن ہوگا

سال2023کاپہلا سورج گرہین 20اپریل کو ہوگا، پاکستان میں نظرنہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 20اپریل کو صبح 6بج کر 34منٹ پرہوگا۔ سورج کو مکمل گرہن 7 بجکر 37 منٹ پر لگے گا جبکہ 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر اور اس کا اختتام 11 بجکر 59 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، پیسیفک، انڈین اوشین اور انٹارکٹکا میں کیا جاسکے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق رواں سال دو دو مرتبہ سورج اور چاند گرہن ہوں گے، پاکستانی میں دونوں چاند گرہن دکھائی دیں گے جبکہ سال 2023ء کے دونوں سورج گرہن کا پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply