پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج ہوں گے

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج ہونے جارہے ہیں ،پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی دھمکیوں ، کشیدہ صورتحال اورمقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم پربحث ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو قومی سمبلی کا اجلاس 2روزکے وقفے کے بعد شروع ہوگا جس میں سپلمنٹری فنانس بل 2019 پرسینیٹ کی سفارشات پر بحث ہوگی ۔

وزیرخزانہ اسدعمرٹیکسزکے حوالے سے بل منظوری کیلئے پیش کریں گے۔

وزیرخزانہ اسد عمر 2017 اٹھارہ کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے جبکہ وزیرپارلیمانی امورملک میں بجلی کی صورتحال پرتحریک پیش کریں گے۔

اپوزیشن کی جانب سے اسپیکرسندھ اسمبلی کی گرفتاری اورخواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے پراحتجاج متوقع ہے ۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی ہورہا ہے اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈرراجہ ظفرالحق کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیزکا اجلاس ہوگا جس میں اجلاس کیلئے متفقہ حکمت عملی طے کی جائےگی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پیپلزپارٹی نے سینیٹ اجلاس میں اسپیکرسندھ اسمبلی کی گرفتاری پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply