افغانستان میں ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد

افغانستان میں طالبان حکومت نے موبائل ایپس ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی کا اعلان کردیا۔

افغانستان میں طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد سے ٹی وی ڈراموں،موسیقی اور فلموں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ اب طالبان نے موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور پبجی گیم پر بھی پابندی لگانےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

طالبان حکومت کی کابینہ کا کہنا ہے کہ یہ ایپس نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ ٹیلی کمیونیکیشنز کی وزارت کو یہ ایپلی کیشنز بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

طالبان کابینہ نے ایسے ٹی وی چینلز کو بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے جو غیر اخلاقی مواد نشر کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی افغان حکومت خواتین کے اکیلے سفر کرنے اور لڑکیوں کے تعلیم پر پابندیاں لگا چکی ہے جس کے باعث انہیں تنقید کا سامنا ہے ۔

  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply