لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب

(نامہ نگار:فرزانہ افضل) لز ٹرس اپنے حریف رشی سناک کے مقابلے میں 57 فیصد ووٹ لے کر کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر اور برطانیہ کی نئی پرائم منسٹر منتخب ہوگئیں۔ بورس جانسن بطور پرائم منسٹر کل اپنی آخری تقریر کے تقریباً 11:00 بجے کے فوراً بعد اپنا استعفٰی ملکہ برطانیہ کو پیش کریں گے۔ لز ٹرس کو کرسی سنبھالتے ہی بہت سے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ، جن میں مہنگائی کا بحران، توانائی کا بحران، بینک آف انگلینڈ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح سود جو اب 1.75 فیصد اور مہنگائی کی شرح 11 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ آئندہ آنے والے چند ہفتوں میں نومنتخب وزیراعظم کے تمام منصوبے اور لائحہ عملی واضح طور پر سامنے آ جائے گی۔ برطانیہ میں اب تک تین خواتین وزیراعظم بن چکی ہیں۔ مارگریٹ تھیچر (1979-1990) ، تھریسا مے( 2016-2019) اور اب تیسرے نمبر پر لز ٹرس کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی بہت کم ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply