پانی ایک انمول نعمت/زید محسن

آفس میں سب مل کر بیٹھے ہوئے کھانا کھا رہے تھے ، ہمیشہ کی طرح خوشگوار ماحول تھا ، آپس کی بے تکلفی ہر قسم کے موضوعات پر بات کرنے کا موقع دئے ہوئے تھی ، اسی اثنا میں ایک ساتھی کے نوالہ اٹک گیا تو اس نے دسترخوان کی دوسری جانب رکھے جگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پانی مانگا ، جلدی جلدی اس ساتھی کو پانی دیا ، پانی ہی کر اس نے پر سکون سانس لیا تو پانی ہی موضوعِ کلام بن گیا۔۔۔
دسترخوان پر ہمارا آفس کولیگ “عمر خان” بھی موجود تھا ، بڑا محنتی لڑکا ہے ، ادارے میں داخلی امور ہوں یا باہر سے کچھ منگوانا ہو بس یہی انتظار ہوتا ہے کہ عمر آئے گا تو سامان لے آئے گا۔
ہمارے اکاؤنٹنٹ صاحب کہنے لگے یار عمر شکر کرو کہ پانی ہمیں بنا بنایا مل جاتا ہے بنانا نہیں پڑتا ، ورنہ ہم کہتے یار عمر باہر جاؤ تو پانی لے آنا تو عمر کہتا ، ابھی تو میں دوسرے کام نمٹا رہا ہوں ، فارغ ہو کر جاتا ہوں ، پھر ہم بیٹھے ہوئے انتظار کرتے رہتے کہ کب عمر آئے اور کب ہم پانی پی سکیں۔۔۔۔
پھر بالآخر عمر آتا اور آ کر بتاتا کہ ہائڈروجین تو مل گئی ہے آکسیجن نہیں مل سکی ، یا پھر ہائڈروجن میسر نہیں تھی ، یا پھر کم پاور کی تھی ، یا پھر سامان مل گیا ہے اب تیار کرتا ہوں پھر پلاتا ہوں ، اور پتا نہیں کیا کیا باتیں ہوتیں اور ہم تو مارے پیاس کے ہی آدھے ہو جاتے۔۔۔۔۔
عمر خان بھی کھلکھلا کر کہنے لگا: اور اگر کسی کو ایسا ہی پھندہ لگ جاتا تو؟؟؟
بات یونہی چلتی رہی لیکن یہ بات سوچنے پر مجبور کر گئی کہ واقعی ہم اپنے رب کے کتنے نا شکرے بندے ہیں ، اتنا سب کچھ پتا ہو جانے کے باوجود ، اور اتنی آسانی سے ضروریات میسر ہونے کے ہوتے ہوئے بھی اس کا شکر ادا کرنے میں بخیلی کر جاتے ہیں ، ورنہ ذرا سوچیں تو سہی کہ اگر کبھی یوں نوالہ اٹک جائے تو کیا حل ہے سوائے پانی کے؟
یقینا ہمارا رب تو بڑی عظمتوں والا ہے جس نے انسان کی ضروریات کو آسان سے آسان تر بنا دیا ہے ، سب کچھ مسخر کر کے انسان کیلئے پیش کر دیا ہے اور ساتھ یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ:
“خلقتك لنفسي ، وخلقت لك کل شيئ”
کہ میں نے تیرے لئے سب کچھ تخلیق کیا ، لیکن تجھے صرف اپنی عبادت کیلئے تخلیق کیا

Advertisements
julia rana solicitors

گویا کہ حکم اور حکمت یہی ہے کہ ہر چیز کو اپنے کام میں لے ، اپنی حاجت کو پورا کر لے ، لیکن یہ نہ بھول کہ تیری حاجت ان چیزوں کو نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ تو آزاد ہے ، بلکہ تیری تخلیق کا مقصد میری عبادت کرنا ہے۔

Facebook Comments

زید محسن حفید سلطان
ایک ادنی سا لکھاریسیک ادنی سا لکھاری جو ہمیشہ اچھا لکھنے کی کوشش کرتا ہے!

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply