امریکہ نے کم جونگ کی حکومت ختم کرنے کی دھمکی دیدی

امریکا نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اس کے یا اتحادیوں کے خلاف کوئی بھی جوہری حملہ ناقابل قبول ہو گا اور اگر ایسا ہوا تو کم جونگ کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

امریکہ نے واضح کیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کے خلاف کسی بھی جوہری حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے سال کے وسط تک جوہری دفاعی حکمت عملی پر مشترکہ منصوبہ بنا رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو روکنے کے لیے ایک مربوط نظام قائم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے سال کی مشترکہ فوجی مشقوں میں جوہری آپریشن کی مشقیں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا تھا کہ اس ماہ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتے ہیں جو جوہری صلاحیت کا مالک ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

شمالی کوریا کی جانب سے ایسے بیلسٹک میزائلوں کی ایک رینج تیار کی گئی ہے جو جنوبی کوریا، جاپان اور امریکی سرزمین پر اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply