• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوئی میرے ساتھ نہیں کھیلتا‘، 4 سالہ بچے کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل

کوئی میرے ساتھ نہیں کھیلتا‘، 4 سالہ بچے کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 4 سالہ بچے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ والدین کی عدم توجہ کی روتے ہوئے شکایت کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک پروگرام میں شریک والدین کے حوالے سے پوچھے گئے چند سوالات کے جواب دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ننھے بچے سے سوال کیا جاتا ہے کہ اسے سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟ جس پر بچہ کہتا ہے کہ ’مجھے نہیں معلوم، میں گھر میں اکیلا ہوتا ہوں، کوئی میرے ساتھ نہیں کھیلتا‘۔    دورانِ پروگرام بچے سے والد کے حوالے سے چند سوالات کیے جاتے ہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں؟ آپ ان سے کیا چاہتے ہیں؟

معصوم بچہ جواب دیتا ہے کہ ’وہ جب غصے میں ہوتے ہیں تو مجھے ان سے بہت ڈر لگتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ وہ نرمی سے بات کریں اور مجھے پیار سے اپنے پاس بلائیں‘۔

اس کے بعد بچے سے والدہ کے حوالے سے بھی یہ ہی سوالات کیے جاتے ہیں تو بچہ روتے ہوئے کہتا ہے کہ ’وہ مجھے پسند نہیں کرتیں، وہ کبھی میرے ساتھ کھیلتی نہیں ہیں، میں بس چاہتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ کھیلیں‘۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل مذکورہ ویڈیو کلپ جنوبی کوریا میں نشر کیے جانے والے ریئلٹی پروگرام ’مائی گولڈن کڈز‘ کا ایک حصہ ہے۔

اس کلپ میں بچے کو اپنے کمرے میں اکیلے کھلونوں سے کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی اداسی اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور کہہ رہے کہ اتنی کم عمر ایسا محسوس کرنا ٹھیک نہیں ہے جبکہ کچھ صارفین کہ مطابق کسی بھی عمر کے بچوں کا ایسا محسوس کرنا ٹھیک نہیں ہے، انہیں یہ احساس نہیں دلانا چاہیے کہ کوئی ان سے پیار نہیں کرتا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ میرا دل کر رہا ہے کہ میں اس بچے کو گلے سے لگا لوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply