26 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کون ہے؟

بھارت میں 26 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کو مقامی افراد دیکھ کر حیران رہ گئے اور بچی کو ’دیوی کا اوتار ‘ قرار دینے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق
ریاست راجھستان کے علاقے بھرت پور میں 26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش ہوئی جس پر خاندانی افراد بچی کو لکشمی مانتے ہوئے خوشی کا اظہار کررہے ہیں، بچی پانچ کے بجائے 7، 7 ہاتھوں اور6 ، 6 ہاتھوں کی انگلیوں کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی کی والدہ 25 سالہ سرجو دیوی ہیں جنہوں نے بچی کو حمل کے آٹھویں مہینے میں جنم دیا۔ طبی ماہرین نے بچی کی پیدائش کو جینیاتی بے ترتیبی قرار دیا ہے اور ماہرین کی رائے ہےکہ 26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش معمولی بات ہے لیکن ایسے کیسز کی تعداد بہت کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق بچی مکمل طور پر صحت مند ہے، بس جینیاتی بے ترتیبی کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔ دوسری جانب بچی کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش 26 انگلیوں کے ساتھ ہوئی ہے جو کہ دیوی کا اوتار ہے جس پر ہم بے خوش ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply