• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مراکش: زلزلے سے قبل آسمان پر پُراسرار نیلی روشنیاں نظر آنے کی کیا وجہ تھی؟

مراکش: زلزلے سے قبل آسمان پر پُراسرار نیلی روشنیاں نظر آنے کی کیا وجہ تھی؟

مراکش سے سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں نیلے رنگ کی پُراسرار روشنی افق سے نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی یہ ویڈیوز جمعے کو ماراکیچ کے جنوب مغرب میں آنے والے 6.8 کی شدت کے زلزلے سے کچھ دیر پہلے کی ہیں جس میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی جیولوجیکل سروے میں کام کرنے والے ریٹائرڈ جیو فزیسسٹ جان ڈیر نے سی این این کو بتایا کہ روشنیوں کے یہ مختلف رنگ یقینی طور پر حقیقی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ان روشنیوں کے رنگوں کا نظر آنا اندھیرے اور دیگر سازگار عوامل پر منحصر ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہرین کے مطابق یہ روشنیاں زلزلے کے دوران نظر آتی ہیں جوکہ زمین سے بادل تک کا سفر کرتی ہیں اور یہ زمین کے اندر ٹیکٹونک پلیٹ کی حرکت سے پیدا ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ مراکش میں آنے والے زلزلے کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ افریقہ کی ٹیکٹونک پلیٹ کے شمال کی طرف بڑھنے اور یوریشین پلیٹ سے ٹکرانے کے وجہ سے آیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply