انسٹاگرام ڈائریکٹ میسج فیچر آزمائش کیلئے پیش

انسٹاگرام کی جانب سے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ویب پر ایپلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بھی ڈائریکٹ میسجز فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی اور فیچر کو ابتدائی طور پر آزمائشی بنیادوں پر پیش کر دیا گیا ۔ فی الحال ڈیسک ٹاپ ورږن پر صارفین صرف لائک ، کمنٹ اور تصاویر سرچ کر سکتے ہیں۔ کسی بھی تحریر کو اپ لوڈ کرنا یا دوستوں کو براہ راست پیغام بھیجنا موبائل ویب یا ڈیسک ٹاپ پر فی الحال ممکن نہیں ہے۔ کمپنی ڈیسک ٹاپ ورږن کے لئے تصاویر اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی البتہ اب میسجنگ کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ فی الحال اس فیچر پر اندرونی سطح پر ہی کام ہو رہا ہے اور اسے صارفین کے لئے آزمائشی بنیادوں پر پیش نہیں کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply