سماجی کارکن جبران ناصر گھر پہنچ گئے

گزشتہ روز مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سماجی کارکن جبران ناصر گھر پہنچ گئے ۔

پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ پولیس ٹیم کچھ دیر بعد جبران ناصر سے ملاقات کرے گی۔

خیال رہے کہ جبران ناصرکی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے شوہر کے مبینہ اغوا پر اندراج مقدمہ کی درخواست کلفٹن تھانے میں جمع کرائی تھی۔

منشا پاشا نے اندراج مقدمہ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈیفنس فیز 5 کےقریب سےگزرتے ہوئے ہماری گاڑی سفید ڈبل کیبن سے ٹکرائی، سلور رنگ کی دوسری گاڑی نے ہماری گاڑی کا آگے سے راستہ روکا۔

درخواست گزار کے مطابق دونوں گاڑیوں میں تقریباً 15 مسلح افراد تھے، میرے شوہر کو مسلح افراد نے زبردستی گاڑی سے اتارا اور ساتھ لے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس کے مطابق مقدمہ جبران ناصرکی اہلیہ منشاپاشا کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج کیا گیا ہے جس میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply