موبائل صارفین کا ڈیٹا ایف بھی آر کو دینے کی منظوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)   سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موبائل کمپنیز کو صارفین کا ڈیٹا فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو دینے کی ہدایت کردی، جس کا مقصد سیلولر کمپنیز کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیکسز پر نظر رکھنا ہے۔صارفین کا ڈیٹا کسی کو بھی فراہم کرنا موبائل فون کمپنیز کے اختیار میں نہیں ہے تاہم سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کے مؤقف کو سننے کے بعد سینیٹ کمیٹی نے موبائل فون کا ڈیٹا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو فراہم کرنے کی منظوری دی۔ایف بی آر کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ صارفین کے ڈیٹا کی سہولت مل جانے کے بعد موبائل فون کمپنیز کی جانب سے عائد کیے جانے والے جنرل اور ود ہولڈنگ ٹیکس پر نظر رکھی جاسکے گی۔ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ موبائل کمپنیز کے پاس ایسے سافٹ وئیرز موجود ہیں جن کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ باآسانی منسلک ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل سروسز فراہم کرنے والے کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لینے کا عمل ناگزیر تھا تاہم پی ٹی اے اس معاملے میں مداخلت کر کے مسئلے کو حل کروا سکتی ہے، جیسا کہ گزشتہ تین ماہ سے کمپنیاں خاص معلومات شیئر کررہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply