• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 85 سالہ دادی نے یوٹیوب چینل لانچ کرلیا،سوشل میڈیا پر دھوم

85 سالہ دادی نے یوٹیوب چینل لانچ کرلیا،سوشل میڈیا پر دھوم

بھارت سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ دادی نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ان کی کئی ویڈیو وائرل ہیں جن میں مسز نشچل نامی خاتون اپنے منفرد انداز میں نوجوانوں کو کھانا پکانا سیکھاتی ہیں۔

مسز نشچل نامی خاتون نے رواں سال ستمبر میں ’دادی کی رسوئی‘ کے نام سے یوٹیوب پر کوکنگ چینل لانچ کیا ہے جس پر وہ دیسی و پر دیسی کھانے بنانا سکھاتی ہیں۔

   ان کے چینل کی خاص بات یہ ہے کہ دادی نوجوان نسل کو صرف 90 سیکنڈز پر مشتمل مختصر ویڈیوز میں آسان تراکیب کی مدد سے کھانا پکانا سکھاتی ہیں۔

زندہ دل مسز نشچل نے اپنے پوتے کے مشورہ پر یوٹیوب چینل کا آغاز کیا اور ان کے کھانا پکانے کے منفرد و دلچسپ انداز نے صارفین کی توجہ فوراً حاصل کر لی۔

مختصر عرصے میں ان کے یوٹیوب چینل کے 76 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے علاوہ انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply