امریکہ: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک

امریکہ  میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹیکساس میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت شین جیمز کے نام سے ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر آسٹن میں چار مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے چھ افراد کو ہلاک کیا۔ ملزم اور مقتولین میں بظاہر کوئی رشتہ ہونے کا ثبوت نہیں ملا۔

دوسری جانب امریکی شہر لاس ویگاس میں یونیورسٹی میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس سے مقابلے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواڈا یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا، واقعے کے بعد کیمپس کو خالی کرا لیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply