سابق مسٹریونیورس شان ڈیوس انتقال کرگئے

سابق مسٹر یونیورس اور باڈی بلڈر شان ڈیوس57سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
رپورٹ کےمطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے شان ڈیوس نے 1996میں مسٹریونیورس کاٹائٹل اپنےنام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے مسٹر برطانیہ اور مسٹر یورپ سمیت متعدد ٹائٹل جیتے۔انہوں نے اپنی جسامت کی وجہ سے”ڈائناسور“ کا خطاب بھی حاصل کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ اپنے شاندار کیریئر کے اختتامی دور میں گردوں سمیت کئی بیماریوں کا شکار رہے جو کہ پھر ان کی ریٹائرمنٹ کی بھی وجہ بنیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شان ڈیوس کے گردے فیل ہوگئے تھے اور وہ ہفتے میں 3 بار ڈائیلاسز کرواتے تھے تاہم2019 میں انہوں نے گردوں کا ٹرانسپلانٹ کروایا تھا۔
گزشتہ روز شان ڈیوس کی موت کی خبر سامنے آئی لیکن ان کے انتقال کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
سابق مسٹر یونیورس کے انتقال کی خبر نے باڈی بلڈنگ کمیونٹی اور ان کے چاہنے والوں کو سوگوار کر دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply