• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مہنگائی سے تنگ خاتون ، آدھا بستر کرائےپردینےکو تیار

مہنگائی سے تنگ خاتون ، آدھا بستر کرائےپردینےکو تیار

ٹرانٹو کی شہری خاتون نے مہنگائی سے تنگ آکر انوکھی پیشکش سے سب کو حیران و پریشان کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خاتون نے فیس بک مارکیٹ پلیس پر اشتہار جاری کردیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ مہنگائی سے تنگ آکر اپنا بستر کا آدھا حصہ کرائے پر دے رہی ہے۔اشتہار میںآدھا بستر کے ایک ماہ کیلئےکرایہ 900 کینیڈین ڈالرز کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی آسمان کو چھوتی مہنگائی نے سب ہی کیلئے مشکل کھڑی کردی ہے۔مہنگے کرایوں کے سبب شہریوں کا کرائے کے گھروں میں رہنا اب محال ہو چکا ہے۔ اشتہار آنے کے بعد فوراً وائرل ہوا، جس کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔’کرائے کا گھر‘ تو سب ہی نے سنا ہوگا لیکن کینیڈا کی خاتون نے ’کرائے کا ادھا بیڈ‘بھی متعارف کروا دیا۔ انیا ایٹنگر کے مطابق اخاتون ماسٹر بیڈ روم میں کنگ سائز کا بیڈ شیئر کرنے کے لیے ایک خاتون روم میٹ کی تلاش میں ہیں۔اشتہار دینے والی خاتون نے واضح طور پر کہا کہ وہ کسی ایسی خاتون کی تلاش میں ہیں،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی فیس بک کے ذریعے ایک خاتون کو اپنا آدھا بستر کرائے پر دے چکی ہیں.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply